پارلیمنٹ میں خواجہ سراؤں کیلئے نشستیں مخصوص کی جائیں: اچکزئی کی تجویز
اسلام آباد (دی نیشن رپورٹ) حکومت کی اہم اتحادی جماعت پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ میں خواجہ سراؤں کی نشستیں مخصوص کرنے کی تجویز دیدی۔ پارلیمنٹ میں پوائنٹ آف آرڈر پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سیالکوٹ میں خواجہ سرا پر 10 افراد کے تشدد کی مذمت کی۔