• news

ڈ اکٹر عاصم کی ہفتے میں دو بار ہائیڈرو تھراپی کرائی جائے : احتساب عدالت

کراچی (صباح نیوز)احتساب عدالت کراچی نے ڈاکٹر عاصم کو علاج فراہم کرنے کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی ہفتے میں دو بار ہائیڈروتھراپی کرائی جائے۔ مریض کو ہائیڈروتھراپی کے لئے ڈاکٹر ضیا الدین ہسپتال لے جایا جائے اور ہائیڈرو تھراپی کے بعد فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا جائے۔فیصلے میں تحریر کیا گیا میڈیکل بورڈ کے مطابق مریض کو کمر کے نچلے حصے میں شدید درد اور تکلیف ہے۔ علاج میں مزید تاخیر کسی ناقابل تلافی نقصان کا باعث ہو سکتی ہے۔ سرجری ممکن نہ ہونے کی صورت میں فی الحال ہائیڈروتھراپی کرانا ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن