• news

شہریو ں کی بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج کو گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش

نئی دہلی (بی بی سی) بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج جو کہ گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں انہیں کئی شہری اپنا گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بدھ کو انڈین وزیرِ خارجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں اپنی علالت کے بارے میں بتایا تھا اور کہا تھا کہ وہ گردوں کے ٹرانسپلانٹ سے متعلق ٹیسٹ کروانے جا رہی ہیں۔ ان کی عمر 64 برس ہے اور وہ ذیابیطس کے دائمی مرض میں مبتلا ہیں۔ انہیں رواں ماہ کے آغاز میں دہلی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن