بنگلہ دیش : پاکستان کی حمایت کے الزام میں قید رہنما جماعت اسلامی ایس ایم یوسف کا انتقال
ڈھاکہ(صباح نیوز)بنگلہ دیش میں پاکستان کی حمایت کی پاداش میں قید جماعت اسلامی کے رہنما ایس ایم یوسف علی انتقال کر گئے۔85 سالہ ایس ایم یوسف علی کو 1971ء کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے کی پاداش میں نام نہاد جنگی ٹربیونل نے ان کو موت تک قید کی سزا سنائی تھی۔انتہائی ضعیف ہونے کی وجہ سے انہیںڈھاکہ سنٹرجیل سے شدید بیماری کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ گزشتہ روز انتقال کرگئے۔ایس ایم یوسف علی 3 مارچ 2015ء سے جیل میں قید تھے۔