• news

یونین کونسلوں کی مخصوص سیٹوں کے انتخابات مکمل، مسلم لیگ ن کی برتری برقرار

لاہور/ گوجرانوالہ/حافظ آباد/ ننکانہ صاحب (خبرنگار نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگاران) یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کا مرحلہ گزشتہ روز مکمل ہوگیا اور مسلم لیگ (ن) کی برتری برقرار رہی۔ پنجاب میں 4015 یونین کونسلوں کی 20075 مخصوص نشستوں کیلئے صوبہ بھر میں گزشتہ روز ووٹ ڈالے گئے۔ 4015 یونین کونسلوں کے 32120 براہ راست منتخب چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں اور جنرل کونسلرز نے 8030 خواتین‘ 4015 لیبر/ کسان کونسلر‘ 4015 اقلیتی کونسلر اور 4015 بوتھ کونسلروں کے چنائو کیلئے ووٹ ڈالے۔ لاہور میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 274 یونین کونسلوں میں سے 167 یونین کونسلوں کے 1336 کونسلروں کو اپنے نئے ساتھی چننے کا موقع نہیں ملا۔ کیونکہ ان 167 یونین کونسلوں کے 835 مخصوص نشستوں کے کونسلر بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔ لاہورمیں 107 یونین کونسلوں کی 535 مخصوص نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے گئے جن میں 214 خواتین‘ 107 لیبر/ کسان‘ 107 یوتھ اور107 اقلیتی کونسلر شامل ہیں۔گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن کی 667 یونین کونسلوں کی مخصوص سیٹوں پر انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیا، 255 یونین کونسلوں میں امیدواران بلامقابلہ کامیاب ہوگئے جبکہ 412 یونین کونسلوں میں مقابلے ہوئے، مسلم لیگ (ن) کے مختلف دھڑوں نے یونین کونسلوں میں کامیابی حاصل کی، چند سیٹوں پر پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور آزاد امیدوار بھی جیت گئے ۔ الیکشن کمیشن 238 پولنگ سٹیشن اور 238 پولنگ بوتھ بنائے جن میں سے گوجرانوالہ میں 67، سیالکوٹ 62، گجرات 33، نارووال 40،منڈی بہائوالدین 25، حافظ آباد میں 11 شامل ہیں۔ یونین کونسلوں کی مخصوص سیٹوں پر کامیاب ہونے والے کونسلرز کا نوٹیفکیشن 30 نومبر کو جاری کیا جائیگا، یہ 3 دسمبر کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے وائس چیئرمین اور کونسلروں نے لیگی ایم پی اے اور چیئرمین کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے پولنگ سٹیشن نمبر تین ڈیلٹا روڈ پر آدھے گھنٹے کیلئے پولنگ کا عمل زبردستی روکدیا ، بعد ازاں پولیس کی مداخلت پر پولنگ دوبارہ کر رہے ہیں۔ یونین کونسل 25 میں پومی بٹ گروپ نے کلین سویپ کیا اور نومنتخب چیئرمین مدثر مہر کو شکست ہوئی۔ کامیاب ہونے والوں میں لیبر کی سیٹ پر اکرم ناز،یوتھ کی سیٹ پر فیصل رشید،لیڈیز کی سیٹ پر شاہدہ بٹ اورعزرا ارشد شامل ہیں۔ حافظ باد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق یونین کونسل مانگٹ نیچا میں کونسلر حاجی محمد عارف اچانک انتقال کرگئے۔ جس کی وجہ سے مخصوص نشستوں کیلئے 7 اراکین ہی ووٹ کاسٹ کر سکے۔ یونین کونسل دھنی میں مخصوص نشستوں کے الیکشن میں تحریک انصاف نے پانچ میں سے چار سیٹیں حاصل کر کے ایک اور ریکارڈ قائم کردیا۔ ننکانہ صاحب سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق قرعہ اندازی کے ذریعے ضلع کونسل ننکانہ کی یوتھ سیٹ پر رانا محسن سلطان خان کامیاب ہوگئے۔ انکا تعلق ڈاکٹر شذرہ منصب ایم این اے گروپ سے ہے۔ شرقپور شریف سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل شرقپور کی 7 یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ مکمل ہوگئی، مسلم لیگ (ن) نے شہر اور گردونواح میں بھاری اکثریت سے میدان مار لیا جبکہ کوئی بھی پی ٹی آئی کاامیدوار کامیاب نہ ہوسکا۔ چک نمبر 22، ڈھامکے، منڈیا نوالہ،کوٹ محمود میں بلامقابلہ امیدوار کامیاب ہو چکے تھے جبکہ 3 یونین کونسلوں سہجوال، قریشانوالہ، فیض پور کلاںکی مخصوص نشستوں پر پولنگ ہوئی جس میں یونین کونسل سہجوال میں یوتھ کے محمد عثمان ،کسان کے امیر علی، اقلیت کے مبارک مسیح جبکہ خواتین بلامقابلہ کا میاب ہوئیں‘ یونین کونسل قریشانوالہ میں یوتھ کے ارشد علی،کسان کے عبدالخالق ،اقلیت کے شوکت مسیح خواتین کی ارشاد بی بی، ثریا بی بی فیض پور کلاںمیں خواتین کی سیٹ پر انور بی بی زینہ بی بی کامیاب ہوگئی۔ صفدر آباد سے نامہ نگارکے مطابق میونسپل کمیٹی صفدرآباد کی مخصوص نشستوں کے انتخاب کے بعد جاوید مجیدگرو پ 14، سیٹھ رضوان گرو پ میں 9 کونسلر ہوگئے ۔خوا تین کی تین سیٹوں پر ٹاس ہونے کی بجائے رضامندی سے 2 اور رضوان گروپ کو ایک نشست مل گئی۔ مخصوص نشستوں پر جاوید مجید گروپ کے خالد سعید مزدور کونسلر، حسنین شاہد یوتھ کونسلر، الیاس عاصی اقلیتی کونسلر ، رخسانہ افضل، آصفہ جاوید لیڈی کونسلران جبکہ سیٹھ رضوان گروپ میں ممتاز بی بی اور ساجدہ عظیم سمیت 2 لیڈی کونسلران منتخب ہوئے ہیں۔ نارنگ منڈی سے نامہ نگار کے مطابق نارنگ منڈی کی 9 یونین کونسلوںمہتہ سوجا، لدھیکے، ننگل بھچڑ، کرتو، رتہ گجراں،گھچلی ورکاں، کالاخطائی ،گھڑیال کلاں، آدھیاں میں ہونے والے مخصوص نشستوںکے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے 7 یونین کونسلوںمیں واضح اکثریت حاصل کرلی جبکہ 2 یونین کونسلوں ننگل بھچڑ اور یونین کونسل لدھیکے میں تحریک انصاف کا پلڑابھاری رہا‘ کامیاب امیدواروں اور انکے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا۔ یونین کونسل مہتہ سوجا میں یوتھ کے ذیشان بٹ کسان محمد سردار اقلیتی رفیق مسیح عرف ببی جبکہ دوخواتین جمیلہ بی بی اقبال بی بی، یونین کونسل لدھیکے میں تحریک انصاف کے اقلیتی کونسلر خالد ایم بھٹی کسان رانا فقیر حسین چکرالی یوتھ زاہد شرافت دوخواتین طاہرہ بی بی شبانہ بی بی ، یونین کونسل ننگل بھچڑمیں تحریک انصاف کے کسان چوہدری غلام نبی بسرائ، اقلیتی امین مسیح خواتین میں شمائلہ کنول تحریک انصاف اورنگینہ آزاد جبکہ یوتھ کا الیکشن بعد میںہوگا ، یونین کونسل کرتو میں یوتھ کا حسن عباس جبکہ دیگر پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں تمام کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے، یونین کونسل رتہ گجراں کسان کاشف علی جٹھول یوتھ محمدعظیم لونگ والا اقلیتی عنایت مسیح سرائے خواتین میں نذیراںبی بی تمام کاتعلق ن لیگ سے ہے۔ یونین کونسل کالاخطائی کسان افضل کھوکھر یوتھ حافظ جانباز فیصل ،یونین کونسل گھڑیال کلاںمیں کسان طارق محمودگورائیہ یوتھ عمران بھٹی اقلیتی سردار مسیح خواتین میںسمیرا بی بی عابدہ بی بی ، یونین کونسل آدھیاںمیںکسان کونسلرچوہدری نثاراحمد بھلہ یوتھ عثمان اشرف بھلہ خواتین شائستہ بانواور نسیم بی بی تمام کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے۔ مریدکے سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل مریدکے کی پہلی 6یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں بھی وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کے نامزد امیدواروں نے واضح کامیابی حاصل کرلی۔ یونین کونسل نمبر1گھڑیال کلاں سے رانا تنویر حسین گروپ کے اقلیتی کونسلر شہزاد خاں، یوتھ کونسلر مہران علی، طارق محمو د گورایہ کسان، ادیبہ رؤف ، عابدہ بی بی نے خواتین کونسلر کی نشستیں جیت لیں۔یونین کونسل نمبر 2 ننگل بھچر سے پی ٹی آئی کی شمائلہ کنول، نصرت پروین، کسان کونسلر چودھری غلام نبی جبکہ اقلیتی نشست امین مسیح نے جیت لی۔ اس یونین کونسل میں صرف ایک خاتون کونسلر نگینہ بی بی رانا تنویر حسین گروپ سے کامیاب ہو سکی۔ یونین کونسل نمبر 3 مہتہ سوجا سے خواتین نشستوں پر اقبال بی بی اور جمیلہ بی بی، اقلیتی نشست پر رفیق مسیح، یوتھ کیلئے ذیشان افتخار اور کسان نشست کے لیے سردار نے کامیابی حاصل کی۔ یونین کونسل نمبر 4 ہردو لدھیکے میں خواتین کی نشستوں پر شبانہ بی بی اور طاہر ہ بانوں اور یوتھ کی نشست پر زاہد شرافت بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔ کسان سیٹ پر فاروق حسین نے 6 اور اقلیتی نشست پر خادم نے 6 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ یونین کونسل نمبر 5 گھڑیال سے خواتین کی نشست پر فرزانہ بی بی، منیراں بیگم جبکہ یوتھ کے لیے طارق محمود احمد، کسان کے لئے سرفراز احمد جبکہ یونس مسیح نے اقلیتی نشست پر بلا مقابلہ کامیابی حاصل کی۔ یونین کونسلر نمبر6کرتو کے بھی چار امیدوار بلا مقابلہ کامیابی ہوئے جن میں صفینہ بی بی، بشیراں بی بی، شاہد ریاض اور اجمل اعجاز شامل ہیں جبکہ یوتھ کونسلر کی نشست پر حسن علی نے 5ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ چونیاں سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق میونسپل کمیٹی چونیاں کے مخصوص سیٹوںکے الیکشن میں مسلم لیگ نوازکا پورا پینل کامیاب۔ خواتین کی تین مخصوص سیٹوں پر زرینہ بی بی، نسیم اختر، بنیش سعید،یوتھ کی سیٹ پر چوہدری سلیم بلال، لیبر کی سیٹ پر مہر ارشاد عارف،اقلیتی سیٹ پر عارف مسیح کامیاب ہو گئے۔ چھانگا مانگا سے نامہ نگار کے مطابق 62 منڈیکی سے پروین بی بی فرزانہ بی بی محمد صابر کسان یوتھ سیٹ پر محمد عتیق اور اقلیت پر رفیق مسیح ‘ یوسی 63چک 18میں بھی خواتین کی سیٹ پر خالدہ بی بی مسرت بانوکسان سیٹ پر محمد خبیب یوتھ پر محمد عرفان اور اقلیتی سیٹ پر جیونا مسیح بلامقابلہ کامیاب ہوئے یوسی64 محمدی پور میں سمین بی بی اختری بیگم کسان سیٹ پر اختر علی یوتھ سیٹ پر محمد احسن اقلیت سیٹ پر ہدایت مسیح یوسی 65 موجودگی پر نصرت بی بی صفیہ بی بی سید مسیح اقلیت پر بلامقابلہ جبکہ رائو عبدالجبار پانچ ووٹ لے کر کسان کونسلر منتخب ہوئے اور محمد رضوان افضل اپنے مدمقابل امیدوار کے ووٹ برابر ہونے کی صورت میں ٹاس جیت کر کامیاب ہوئے۔ یوسی66رحمانپورہ چھانگامانگا خواتین سیٹ پر میمونہ نواز بشیراں بی بی کسان سیٹ پر فضل کریم یوتھ پر عمر فاروق اور اقلیت سیٹ پر غلام بھگت بلامقابلہ کامیاب ہوئے یوسی67واں کھارا میں خورشید بی بی نذیراں بی بی کسان سیٹ کے لئے عبدالرزاق بلامقابلہ کامیاب ہوئے جبکہ یوتھ سیٹ پر وزیر خان اور اقلیت پر تاج مسیح تین پانچ کے مقابلہ میں کامیاب ہوئے یوسی68سانڈرس کی تمام پانچ نششتوں پر انتخابات ہوئے پروین اختر ساجدہ بی بی خواتین اور مختار احمد کسان عدیل شفیق یوتھ اور رفیق مسیح اقلیت کی نششت پر کامیاب ہوئے یوسی108میں مخصوص نششتوں پر چار امیدوار شمیم اختر محمودی بیگم امجد علی رفیق مسیح بلامقابلہ جبکہ منظور احمد کسان سیٹ پر مقابلہ کے بعد کامیاب ہوگئے یوسی109بھوئے آصل میں مخصوص پانچ نششتوں میں سے چار پر پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی محمد شاہد یوتھ محمد حسین کسان اور شیر مسیح اقلیت سیٹ پر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کی بشیراں بی بی کامیاب ہوگئی۔ کوٹ رادھاکشن سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق پانچ یونین کونسلز کے انتخابات مکمل ہوگئے چار یونین کونسلز میں مسلم لیگ ن و آزاد امیدوار کامیاب ایک یونین کونسل میں پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ تحصیل کوٹ رادھاکشن کی یونین کونسل 113چک نمبر 55میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ پانچ امیدوار کامیاب ہوگئے جبکہ یونین کونسل نمبر116ہندال میں پانچوں آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ یونین کونسل نمبر118میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب رہی جبکہ یونین کونسل 121چھینہ میں تمام آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے۔ نامہ نگاران کے مطابق سیالکوٹ میں ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن کی یونین کونسلوں میں خواتین، لیبر، اقلیتی اور لیبر کسان سیٹوں پر انتخابات مکمل ہوگئے اور زیادہ سیٹوں پر مسلم لیگ (ن) اور آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔ صباح نیوز کے مطابق سرگودھا کی 22 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار رہے۔ ساہوکا سے نامہ نگار کے مطابق یو سی جملیرا سے مسلم لیگ ن یوسف کسیلیہ گروپ کے امیدوار کسان کونسلر محمد حسین جملیرا 8 میں سے 7 ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔ سمبڑیال سے نامہ نگار کے مطابق یونین کونسل کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی برتری رہی۔ تحصیل سمبڑیال کی 17یونین کونسلوں میں ملکھانوالہ ،حبیب پور، ماجرہ کلاں، رندھیر باگڑیاں، سارانکے، ساہووالہ، بھوپالوالہ، کوپرہ، ماجرہ کلاں، کنگ سیان میں مسلم لیگ (ن) نے کلین سویپ کرلیا جبکہ یونین کونسل الیوالی میں تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ڈسکہ سے نامہ نگار، نمائندہ خصوصی کے مطابق یوسی میترانوالی میں مخصوص نشستوں کے الیکشن پر پیپلز پارٹی بلامقابلہ کامیاب رہی جبکہ یوسی کنڈن سیان میں کسان سیٹ پر مقابلہ میں ن لیگ جیت گئی۔ یونین کونسل نمبر 48 گگو منڈی کی مخصوص سیٹوں کے الیکشن میں کونسلر اتحاد گروپ نے چیئرمین گروپ کو شکست دیدی ۔ پاکپتن کی یونین کونسل پیر غنی میں مخصوص نشستوں کے انتخابات میں تحریک انصاف کی دو خواتین سمیت چار ممبران بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔قصور کی یونین کونسل نظام پورہ سے مہر محمد لطیف گروپ کے 5 آزاد امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے جبکہ یونین کونسل شیخ حماد سے حاجی عبدالستار گروپ کے 5 امیدوار جیتے۔ یونین کونسل سہیل خان والا یونین کونسل فرید پور سے 5آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن