• news
  • image

آصفہ بھٹو ہسپتال سے ڈسچارج، ڈاکٹروں نرسوں کا شکریہ، فیملی بہترین دوا ہے: ٹویٹ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی) آصفہ بھٹو زرداری کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق گھر میں پاؤں پھسلنے سے آصفہ بھٹو کے دائیں ٹخنے میں چوٹ لگ گئی تھی ڈاکٹرز نے آصفہ بھٹو کو دو ہفتے کیلئے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ٹخنے پر پلستر کر دیا گیا ہے بختاور بھٹو نے آصفہ بھٹو کے پلستر پر انگلش میں دستخط بھی کئے آصفہ بھٹو نے ٹخنے کے آپریشن کے بعد پہلے ٹویٹ میں کہا کہ فیملی سب سے بہترین دوا ہے۔ قبل ازیں بلاول نے ہسپتال میں آصفہ بھٹو کی عیادت کی بختاور بھی ان کے ساتھ تھیں۔ آصفہ بھٹو نے دیکھ بھال کرنے پر ڈاکٹروں اور نرسوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن