جنوبی پنجاب میں وکلاء نے یوم سیاہ منایا، عدالتوں کا بائیکاٹ
ملتان (سپیشل رپورٹر) پنجاب بار کی ہدایت پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی تمام بارز نے ہڑتال کی ملتان بار کے وکلاء نے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ روز فل ڈے ہڑتال کرتے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور ہڑتال کو یوم سیاہ قرار دیکر اور بار کی عمارات پر سیاہ پرچم لہرائے تین گھنٹے سے زائد وقت جاری رہنے والے اجلاس میں وکلاء کی بھرپور تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس سے قبل نشید عارف گوندل دیگر ممبران کے ساتھ عدالتوں کے باہر سڑک پر رکھے بیرئیر کو اٹھا کر پھینک آئے بعد ازاں پولیس نے دوبارہ سڑکوں پر بیرئیر لگا دئیے اور سڑک کو تمام آمد و رفت کیلئے بند کرکے وکلاء کے پارکنگ کے سٹینڈ بھی خالی کرا لئے۔ اجلاس کے بعد وکلاء نے پرجوش نعرے بازی کرتے ہوئے ریلی کی شکل اختیار کر لی اور بعد ازاں ایکشن کمیٹی کے چیئرمین اطہر شاہ بخاری نے بتایا کہ وکلاء تقریب کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے اور انعقاد میں کوئی مداخلت نہیں کرینگے اور تحریک علیحدہ صوبہ، علیحدہ خودمختار ہائیکورٹ، بنچز کے اندر مختلف بنچز کی تشکیل اور منتقل کئے گئے مقدمات کی واپسی تک تحریک اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق گزشتہ روز پنجاب بار کونسل کی کال پر بار ایسوسی ایشن جہانیاںنے مکمل دن ہڑتال کی اور بلیک ڈے کے طور پر منایا گیا اوربار روم پر سیاہ پرچم لہرا یا گیا اور 150سالہ تقریب کا مکمل با ئی کاٹ کیا گیا ۔چوہدری محمد جمال ناصر صدر باراور چوہدری محمد ذوالکفل ڈھلوں جنرل سیکرٹری نے اپنے مشترکہ بیان میںکہا کہ ملتان میں علیحدہ ہائی کورٹ قائم کیا جائے اور سپریم کورٹ رجسٹری برانچ قائم کی جائے اور دیگر مقررین نے کہا کہ جنوبی پنجاب علیحدہ صوبہ بنایا جائے تاکہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کا ا ستحقا ل نہ ہوا۔مقررین میں چوہدری اعظم حسین ہنجرا، ہارون الرشید نظامی، چوہدری حبیب اللہ وڑائچ ،چوہدری محمد عمرچیمہ ملک خاور عباس ڈانگرہ، محمد لطیف خان خٹک ،محمد گلشن آصف چوہان ، چوہدری محمد اکو سوہل ملک صیغر اقبال انجم میتلا،محمد حنیف ساجد،سہیل رحمان چٹھہ، ملک عمران ساجد میتلا،ملک جاوید اقبال میتلا ،رابعہ معظم ،چوہدری عامر ریاض گل،ثناء الرحمان طلحہ نظامی ، چوہدری ذاکر حسین سندھو ،ملک افتخار الحسن میتلا اور دیگران وکلاء نے شرکت کی۔