• news

تحر یک انصاف کا کیس لڑنے کے حوالے سے فیصلہ پارٹی کرے گی: اعتزاز

لاہور (آئی این پی) سینٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ابھی تو پانامہ کا معاملہ شروع ہی نہیں ہوا کیونکہ اصل معاملہ اس دن شروع ہوگا جس دن میاں نواز شریف کو عدالت طلب کیا جائے گا اور انہیں عدالت میں ضرور طلب کیا جائے گا اس سے پہلے بھی انہیں1998 ء میں طلب کیا گیا تھا جس کے دوسرے دن انہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کرادیا لیکن اب وہ حملہ کرانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا کیس بہت زیادہ مضبوط ہے جبکہ نواز شریف کے پاس کچھ بھی نہیں ہے ان کیلئے جائیداد کی خرید و فروخت کے حوالے سے شواہد پیش کرنا بہت مشکل ہو جائے گا۔ تحر یک انصاف کا کیس لڑنے کے حوالے سے میری پارٹی فیصلہ کرے گی تاہم حامد خان بہت اچھے طریقے سے کیس لڑ رہے ہیں انہیں کیس سے الگ نہیں ہونا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن