گلوبل وارمنگ، امریکہ وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا: فرانسیسی صدر
پیرس (اے ایف پی) فرانسیسی صدر فرانکوئس اولاند نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خبر دار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلیاں کم کرنے کے بارے میں وعدے واپس نہیں ہوسکتے، امریکہ پیچھے نہیں ہٹ سکتا، کوئی اس سے باہر نہیں نکل سکتا۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کی باتیں افواہیں ہیں۔