• news

.بھارتی جارحیت کا مقصد سی پیک کو نقصان پہنچانا, پاکستان کشمیر کا مقدمہ بھر پور طریقے سے لڑرہا ہے:صدر آزاد کشمیر

لاہور( نیوز رپورٹر+آئی این پی) وزیر اعظم آزادکشمیر سردار مسعود سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان سفارتی محاذ پر بھر پورطریقے سے کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے تاہم عالمی طاقتوں کی طرف سے اپنا فرض پورا نہ کرنے کے باعث بھارت کو چھوٹ ملی ہوئی ہے ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے جرائم پر پردہ پوشی کیلئے جان بوجھ کر لائن آف کنٹرول پر حالات کو کشیدہ رکھنا چاہتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صدر آزاد کشمیر نے مزار اقبال ؒپر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے ۔ اس موقع پر پاک رینجرز کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی بھی پیش کی ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا بھارت کی پاکستان سے دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔بھارتی جارحیت کا مقصد پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو نقصان پہنچانا بھی ہے لیکن بھارت اپنے منفی عزائم میں ناکام رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کرصورتحال کو خراب کر رہا ہے اور اس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں اپنے جرائم کے ارتکاب پر پردہ پوشی کے سوا کچھ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاک فوج لائن آف کنٹرول پر بھارت کو بھرپور طریقے سے جواب دے رہی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گری پر پاکستان سفارتی محاذ پر بھرپور طریقے سے مقدمہ لڑ رہا ہے لیکن سلامتی کونسل اور دیگر عالمی طاقتیں اپنا فرض پورا نہیں کر رہیں جس سے بھارت کو چھوٹ مل رہی ہے۔ لاہور سے نیوزرپورٹر کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے ، بھارتی فوج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جولائی سے اب تک سینکڑوں کشمیریوں کوشہید کیا ہے ، 980 بچوں اور بچیوں کو بصارت سے محروم کر دیا گیا ہے جبکہ17 ہزار سے زائد شدید زخمی ہیں ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کا اطلاق نہیں کر رہا ہے۔ لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان نے کہا کہ بھارت اپنے کالے قوانین کے تحت مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کر رہا ہے ، عالمی میڈیا اور سول سوسائٹی کی زمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل اور مظلوم کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کیلئے کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سول آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہے اقوام متحدہ کو اس معاملے پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان عالمی برادری میں تنہا نہیں ہے ، مقبوضہ کشمیر میں کوئی دہشت گرد تنظیم کام نہیں کر رہی زرائع ابلاغ کو بھارت کے اس منفی پراپیگنڈہ کو ختم کرنا چاہئے۔ پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں نے پروگرام کے اختتام پر معزز مہمان کی کلب آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈ اور پھول پیش کئے۔ صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے پریس کلب میں لگے کتاب میلہ کا دورہ بھی کیا۔آئی این پی کے مطابق سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد کو تیز کیا جائے گا،مقبوضہ کشمیر میں سات دہائیوں سے بھارتی مظالم جاری ہیں، کشمیری بھارت کے سامنے کٹ سکتے ہیں مگر جھکیں گے نہیں ، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا اور کشمیر کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے

ای پیپر-دی نیشن