• news

اوڑی حملے کے بعد معطل افسر کی بحالی، بھارتی وزارت دفاع اور فوج میں ٹھن گئی

نئی دہلی (آئی این پی)اوڑی حملے کے بعد معطل ہونے والے افسر کی بحالی کے معاملے پر بھارتی وزارت دفاع اور فوج میں ٹھن گئی ،حملے کے بعد معطل فوجی افسر کو 61 انفنٹری بریگیڈ کا کمانڈر تعینات کرنے پر حکومت نے فوج سے جواب مانگ لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے اوڑی سیکٹر پر حملے کے بعد معطل کئے جانے والے بریگیڈئر کے سوماشنکر کو نئی جگہ تعینات کرنے پر فوجی ہیڈکوارٹرز سے جواب طلب کر لیا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع نے استفسار کیا ہے کہ این آئی اے کی جانب سے تفتیش مکمل ہونے سے پہلے بریگیڈئر کو دوبارہ تعینات کیسے کیا گیا؟ فوج کے خاص افسر جس کے خلاف انکوائری چل رہی ہے، اسے اس طرح کی فیور کیوں دی؟ وزارت دفاع کو بتایا گیا ہے کہ اگر متعلقہ فوجی افسر تحقیقات میں بے قصور پایا گیا تو وہ فورس کے خلاف عدالت میں جا سکتا ہے، محض شک کی بنیاد پر اسے فوج سے نہیں نکالا جا سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن