• news

گورنر سندھ سے چیف جسٹس آف پاکستان کی ملاقات، خیریت دریافت کی، جلد ذمہ داری سنبھالوں گا: سعید الزمان صدیقی

کراچی (این این آئی) گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ہفتہ کو ملاقات کی۔ چیف جسٹس نے گورنر سندھ کی عیادت کی اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر کہا کہ امید ہے گورنر سندھ جلد مکمل صحت یابی کے بعد اپنے فرائض منصبی سنبھال لیں گے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ وہ جلد اپنی آئینی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن