• news

پاکستان میں بھی بڑے کرنسی نوٹ ختم کر دیئے جائیں، معیشت کو فائدہ پہنچے گا: صدر دبئی اسلامک بنک

لاہور (کامرس رپورٹر) دبئی اسلامک بینک کے صدر جنید احمد نے کہاہے کہ پاکستان میں بھی بڑے کرنسی نوٹ ختم کر دیئے جائیں تو اس کا معیشت کو بہت فائدہ پہنچے گا، بینکنگ لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے باعث دو سو سے اڑھائی سو ارب روپے تک کی ٹرانزیکشن ختم ہوئی ہے تاہم چھ سے آٹھ ماہ میں صورتحال ٹھیک ہو جائے گی۔ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید احمد نے کہا کہ اگرچہ مودی ہمارے دشمن ہیں لیکن وہ اپنے ملک کے لئے بہترین شخص ہے۔ اس کے اقدام سے بھارت کی 80فیصد بلیک اکانومی ختم ہونا شروع ہو گئی ہے اور اب کرنسی کا لین دین قانونی طور سے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان دنیا کے چند ممالک میں سے ہے جہاں بینکنگ کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سی پیک منصوبہ اور پاور پراجیکٹس میں سرمایہ کاری آرہی ہے، اگر سی پیک منصوبے میں 45ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی تو اندازاہ ہے کہ پاکستان میں 500ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ آئے گی۔

ای پیپر-دی نیشن