• news

:سی پیک سے تمام صوبے مستفید ہونگے، کچھ قوتیں ترقی روکنا چاہتی ہیں: فضل الرحمن

پشاور (این این آئی) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کی نظریاتی سرحدوں کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں، جمعیت علماءاسلام ملک اور اسلام کے دفاع کےلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور مغربی تہذیب کا راستہ ہر صورت میں روکے گی۔ کچھ قوتیں بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر ملک کی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کررہی ہے، سی پیک ملک کی اقتصادی ، معاشی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے اس ا ہم ترین منصوبے کو اختلافات کی بھینٹ چڑھنے نہیں دیا جائیگا۔ سی پیک منصوبہ ایک صوبے کا نہیں بلکہ ملک کا منصوبہ ہے جس سے تمام صوبے مستفید ہونگے۔ جمعیت علماءاسلام قبائل کے حقوق کےلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور قبائل پر ان ہی کی مرضی کے مطابق نظام کے نفاذ کےلئے کوشاں رہے گی۔ جمعیت علماءاسلام خیبر پی کے کی مجلس عاملہ ، ضلعی امراءونظمائ، ارکان سینٹ قومی اسمبلی، ضلعی وتحصیل ناظمین و نائب ناظمین کا اہم اجلاس مولانا گل نصیب خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی صورتحال اور آئندہ سال جمعیت علماءکے صد سالہ عالمی اجتماع کے انعقاد کا جائزہ لیا گیا اور اہم امور پر غوروخوض کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن