• news

جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، پاکستان بھارت ملکر تنازعات حل کریں: سکھ یاتری

نارووال / کامونکے/ گوجرانوالہ (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں نے نارووال میں دربار صاحب کرتار پورہ میں مذہبی روسومات ادا کیں۔ اس موقع پر سکھ یاتریوں نے حکومت پاکستان کی طرف سے کئے جانے والے انتظانات کو تسلی بخش قرار دیا بھارتی سکھ منمہون سنگھ، گلدیب سنگھ اور گردیال سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان حکومت کی طر ف سے مہمان نوازی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ وہ جنگ نہیں امن چاہتے ہیں دونوں ملک مل بیٹھ کر تنازعات ختم کریں۔ پاکستان آنے سے پہلے جو کچھ سن رکھا تھا اس میں کوئی سچائی نہیں پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔ قبل ازیں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان صدیق الفارق نے دربار صاحب کرتارپور میں باباجی گورو نانک دیوجی کے 548ویں جنم دیں کے موقع پر آئے ہوئے سکھوں یاتریوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تکریم انسانیت اور تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کا احترام ہمارا فرض ہے دنیا بھر سے آنے والے سکھ زائرین انسانیت کے ناطے ہمارے بھائی ہیںان کی خدمت کوئی احسان نہیںبلکہ ہمارا مذہبی و قومی فریضہ ہے پاکستان عالمی سطح پر امن، سلامتی اورمحبت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے بھارت کو چاہئے کہ جنگ کی بجائے خطے سے غربت ،بیماری ،جہالت وبے روز گاری کے خاتمے اورعوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کردو طرفہ تعلقات کو فروغ دیں اس موقع پر انہوں نے سکھوں کی معروف زیارت گاہ دربار کرتار پور میں انگیٹھا صاحب کا افتتاح کیاڈی سی او ناروو ال رفا قت علی نسوا ٓ نہ ،ڈی پی او محمد کا شف ،اے سی شکر گڑھ نعما ن تارڑ و دیگر بھی اس مو قع پر موجود تھے۔ بعد ازاں سکھ یاتری رات گئے نارووال سے گوردوارہ اروڑی ایمن آباد پہنچ گئے اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس لاہور روانہ ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن