• news

ٹرمپ کے مسلم مخالف بیانات سیاسی چال، ان پر عمل نہیں ہو گا: امریکی سکالر

نیویارک (نیٹ نیوز) معروف امریکی سکالر اور ساؤتھ ایشیئن افیئرز کے ماہر ڈاکٹر مارون وین بام کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف بیانات ڈونلڈ رمپ کی سیاسی چال کا حصہ تھا، وہ ا نتخابی مہم کے دوران جو کہتے رہے ان پر عمل نہیں ہو گا۔ مارون وین بام کا کہنا تھا مستقبل میں جنوبی ایشیاء کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی وہی رہے گی جو ابھی ہے۔ ٹرمپ کی پوری توجہ شام اور عراق پر ہو گی۔ ڈاکٹر مارون کے مطابق افغانستان سے امریکی انخلاء تھوڑا تاخیر کا شکار ضرور ہے تاہم افغانستان کے لئے ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی تبدیل نہیں ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن