• news

کویت: داتا گنج بخشؒ کے عرس کی مناسبت سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام تقریب

کویت سٹی(نمائندہ خصوصی) الطاہر ہاؤس کویت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیر اہتمام ایک شاندار تقریب بسلسلہ 973واں عرس مبارک حضرت علی ہجویریؒکا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت کلام پاک، منقبت اور ثناء خوانی کے بعد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب بعنوان "شان اولیاء عظام" سنا گیا۔ حاجی عبدالرشید اور دیگر شریک تھے۔ 5 سے 15ربیع الاول کو علامہ حسن میر قادری کی فرانس سے کویت آمد اور میلاد شریف کی تقریبات کے شیڈول سے بھی تفصیلی آگاہی دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن