قطری شہزادے کے خط پر پوری قوم مسکرا رہی ہے: شاہ محمود
مانچسٹر(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں پی ٹی آئی کا موقف وہی ہے جو پہلے دن تھا۔ گزشتہ روز مانچسٹر میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ عدالت میں اپنا مقدمہ پیش کریں گے، انصاف کی توقع ہے، قطری شہزادے کے خط کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے کے خط پر پوری قوم مسکرا رہی ہے۔ عدالتی فیصلے کا احترام ہم پر لازم ہے، پاناما پر ہمارا کیس ٹھوس ہے، ابھی تو ابتدا ہے۔ عدالت سے انصاف کی توقع ہے۔