چہلم امام حسینؓ آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا سندھ، گلگت بلتستان میں مکمل، خیبر پی کے کے 4 اضلاع میں موبائل فون بند رکھنے کا فیصلہ، ریاست شہری آزادیوں کی حفاظت کرے: ساجد علی نقوی
لاہور/ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار + آن لائن) نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا چہلم آج بروز پیر نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائیگا، اس سلسلہ میں مساجد، امام بارگاہوں سمیت مختلف مقامات پر سمینارز اور مجالس عزا کا انعقاد کیا جائےگا جس میں علماءکرام و ذاکرین حضرات امام حسینؓ کی سیرت کردار، شجاعت اور صبر پر روشنی ڈالیں گے۔ مجالس کے اختتام پر علم، ذوالجناح اور تعزیہ کے جلوس بھی برآمد ہو نگے۔ لاہور میں تعزیہ کا مرکزی جلو س اندرون شہر حویلی الف شاہ سے برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتاہواکربلا گامے شاہ پہنچ کراختتام پذیر ہوگا۔ آن لائن کے مطابق وزارت داخلہ نے شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر آج بروز پیر سندھ، گلگت بلتستان میں مکمل اور خیبر پی کے کے چار اضلاع پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی خان اور ٹانک میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا اور ملک کے باقی علاقوں میں موبائل فون سروس بحال رہے گی۔ خصوصی نامہ نگار کے مطابق اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے حضرت امام حسین اور دیگر شہداءکربلا کے چہلم پر اپنے پیغام میں واضح کیا ہے عزاداری فکر حسینیؓ کی ترویج کا ذریعہ ہے، ریاست کا فرض ہے وہ شہری آزادیوں کی حفاظت کرے، ماتمی جلوسوں اور مجالس کے انعقاد میں اپنی انتظامی ذمہ داریاں دیانت داری سے ادا کرے۔کربلا کے بعدرہتی دنیا تک آزادی کی جدوجہد ہو یا ظلم و ناانصافی کے خلاف قیام، آمریت کے خلاف مزاحمت ہو یا امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے فریضے کی انجام دہی، ہر مرحلے میں سیدالشہداؓ کی ذات اور کردار کو رہنما تسلیم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا یہی وجہ ہے ماضی میں جتنی تحریکوں، جدوجہد اور انقلابات نے فکر حسینی سے صحیح استفادہ کیا وہ دنیا پر غالب ہوئے اور اپنے اہداف میں کامیاب اور کامران ہوئے۔ صباح نیوز کے مطابق سپرےم شےعہ علماءبورڈ کے سرپرست اعلی و تحرےک نفاذ فقہ جعفرےہ کے سربراہ آغا سےد حامد علی شاہ موسوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے نواسہ رسولحضرت امام حسےنؓ کا قےام انسانی آزادےوں و اسلامی اقدار کے تحفظ اور ظلم و جبر و تشدد کی تابعداری سے انکار کےلئے تھاانسانےت اور اسلام ہمےشہ حسےنؓ پر نازاں رہےں گے جب تک انسانےت کا وجود باقی ہے ذکر حسےن بھی زندہ رہے گا۔ ےزےدانِ عصربھارت و اسرائےل کے ساتھ مسلم ممالک کے تعلقات عالم ا سلام کا المےہ ہے جو کشمےری و فلسطےنی مظلوموں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، او آئی سی کشمےر و فلسطےن و مےانمار کے مسلمانوں کو ان کے حقوق دلوائے جو اتحاد کے بغےر ناممکن ہے۔پشاور سے بیورورپورٹ کے مطابق پشاور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چہلم امام حسین ؓ سے ایک روز قبل اطلاع دیئے بغیر موبائل فون سروس مکمل بند رہی جس سے شہریوں میں کافی تشویش پائی گئی۔