بھارتی فائرنگ سے چار بچوں کی شہادت‘ اقوام متحدہ تحقیقات کرے : پاکستان : ڈوزیئر جی ایچ کیو میں یو این مبصر گروپ کے حوالے
اسلام آباد(آئی این پی + آن لائن + نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے سیکٹر کھوئی رٹہ میں چار بچوں کی شہادت کی اقوام متحدہ کے حکام سے تحقیقات کی درخواست کی ہے، واقعہ سے متعلق ڈوزیئر اقوام متحدہ کے حوالے کردیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کے نمائندے نےجی ایچ کیومیں حکام سے ملاقات کی۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ میں پہل کی جاتی ہے اور وہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، معصوم بچوں کو شہید کیا جا رہا ہے، بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارتی اشتعال انگیزی خطے کےلئے خطرناک ہوگی،دنیا کو سوچنا چاہیے کہ بھارتی اشتعال انگیزی خطے کے لئے درست نہیں ہے، اس اشتعال انگیزی کا معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔ بھارتی حکام کی جانب سے تلخ اور اشتعال انگیز بیانات دیے جا رہے ہیں، منوہر پارکر مسلسل پاکستان مخالف بیانات دے رہے ہیں جو کہ تشویشناک بات ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے کھوئی رٹہ میں گزشتہ روز چار بچے شہید ہو گئے تھے۔ آن لائن کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود مےں بحری آبدوز بھےجنے اور بھارتی ڈرون طےارہ مار گرائے جانے سے متعلق بھی اقوام متحدہ مبصرےن کو آگاہ کےا گےا اور اس کی تحقےقات کرانے کا مطالبہ کےا گےا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے اےل او سی پر مسلسل فائر بندی کی خلاف ورزی پر اقوام عالم کو پرےشانی ہونی چاہئے،ہم نے اپنی فورسز کو دشمن کو منہ توڑ جواب دےنے کا کہہ رکھا ہے اور ہماری مسلح افواج کسی بھی قسم کی جارحےت کا جواب دےنے کےلئے ہمہ وقت تےار ہےں۔
مظفر آباد+ چڑہوئی (آن لائن+آئی این پی+صباح نیوز) بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز کیل سیکٹر میں ایک بار پھر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے بھی فائر کئے۔ پاکستانی فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا۔ بھارتی فوج نے ایل او سی پر کیل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے بھی برسائے۔ بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیںملی۔ واضح رہے ایک روز قبل بھی بھارتی فوج کی جانب سے بھمبر، چکوٹھی اور کھوئی رٹہ سیکٹرز میں شہری آبادیوں پر گولہ باری کی گئی جس سے چار بچے شہید ہوئے، جاںبحق ہونے والوں میں 4 سالہ ربا، 7 سالہ فائزہ، 8 سالہ شازیہ اور 16 سالہ شہزاد شامل تھے۔ دریں اثنا شہیدہونے والے 4معصوم بچوںکی نمازجنازہ چڑہوئی ٹاﺅن کے نزدیک ناڑہ کوٹ کے گڑہ کے مقام پراداکردی گئی،نمازجنازہ میںحکومتی شخصیات،اپوزیشن لیڈر،کمانڈنگ آفیسر،ڈی آئی جی،سول وآرمی آفیسران،سابق امیدواران اسمبلی اورعوام علاقہ نے ہزاروںکی تعدادمیںشرکت کی۔
بھارتی جارحیت