قطری شہزادے کا آنا ضروری نہیں وہ ویڈیو لنک کے ذریعے بھی بیان ریکارڈکرا سکتے ہیں: مشاہداللہ
لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ قطری شہزادے کا آنا ضروری نہیں وہ ویڈیو لنک کے ذریعے بھی عدالت میںبیان ریکارڈ کرواسکتے ہیں مگر خط کے بارے میں کوئی بھی حتمی فیصلہ سپریم کورٹ نے ہی کرنا ہے‘ خبر لیک معاملے کی انکوائری ہو رہی ہے حقائق ضرور سامنے آئیں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ تحر یک انصاف نے عام انتخابات کے بعد دھاندلی کے ٹرکوں میں ثبوت لانے کا دعویٰ کیا مگرکوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکی۔