مسلم لیگ (ن) نے کشمیر کونسل انتخابات کیلئے سردار عبدالخالق وصی اور صدیق چوہدری کو امیدوار نامزد کردیا
اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں وکشمیر کونسل انتخابات کے لئے سردار عبدالخالق وصی ایڈووکیٹ اور صدیق چوہدری کو امیدوار نامزد کردیا۔ معاون خصوصی وزیراعظم ڈاکٹر آصف کرمانی کے مطابق آزاد جموں وکشمیر کونسل کے انتخابات کے لئے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے سردار عبدالخالق وصی ایڈووکیٹ اور صدیق چوہدری امیدوار ہونگے۔ صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کے بعد دونوں امیدواروںکو ٹکٹ جاری کئے۔