• news

کرد حامیوں پر کریک ڈائون کیخلاف ترکی میں ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

استنبول (اے ایف پی+ نیٹ نیوز) ہزاروں افراد نے ترکی کے کردوں کے حامی ارکان پارلیمنٹ اور میونسپل چیفس پر ہونے والے کریک ڈائون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 5ہزار افراد نے مظاہرے میں شرکت کی۔ انہوں نے نعرے لگائے کہ فاشزم کے خلاف کندھے سے کندھا ملا کر چلو۔ دریں اثناء ترکی میں ہزاروں افراد اس مجوزہ قانون کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جس میں تجویز کیا گیا ہے کہ اگر کم سن لڑکی سے زیادتی کرنے والا شخص اس لڑکی سے شادی کر لیتا ہے تو وہ سزا سے بچ جائے گا۔ حکومت کا اصرار ہے کہ اس قانون سازی کا مقصد بچوں کی شادی سے متعلق جاری روایت سے نمٹنا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس میں بچوں سے زیادتی کو قانونی حیثیت مل جائے گی۔ استنبول میں ہزاروں مظاہرین نے احتجاج کے دوران تالیاں بجاتے ہوئے نعرے لگائے کہ ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ ہم اسے تسلیم نہیں کریں گے۔ ترکی میں ہزاروں افراد اس مجوزہ قانون کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جس میں تجویز کیا گیا ہے کہ اگر کم سن لڑکی سے زیادتی کرنے والا شخص اس لڑکی سے شادی کر لیتا ہے تو وہ سزا سے بچ جائے گا۔ حکومت کا اصرار ہے کہ اس قانون سازی کا مقصد بچوں کی شادی سے متعلق جاری روایت سے نمٹنا ہے جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے بچوں سے زیادتی کو قانونی حیثیت مل جائے گی۔ استنبول میں ہزاروں مظاہرین نے احتجاج کے دوران تالیاں بجاتے ہوئے نعرے لگائے کہ ہم خاموش نہیں رہیں گے، ہم اسے تسلیم نہیں کریں گے۔ بل فوری واپس لیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن