• news

دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تجویز باہمی رابطوںکے فروغ اور مشترکہ ترقی کیلئے پیش کی گئی:چین

لیما(آئی این پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے چین کی کھلے پن کی پالیسی پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا و بحرالکاہل کو عالمی اقتصادی بحالی میں نئی جان ڈالنے کے لیے رہنما کردار ادا کرنا چاہیے، اقتصادی یکجہتی کو فروغ اور کھلے پن پر مبنی معیشت تعمیر کی جائے،باہمی رابطوں،اصلاحات اور تخلیق ، تعاون اور مشترکہ مفادات کو فروغ دیا جائے،دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تجویز ہی باہمی رابطوں کو فروغ دیتے ہوئے مشترکہ ترقی کی تکمیل کے لیے پیش کی گئی ،اس وقت سو سے زائد ممالک یا عالمی تنظیمیں اس میں شریک اور اس کی حامی ہیں۔ چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق پیرو کے دارالحکومت لیما میں منعقدہ ایپک صنعتی و تجارتی سربراہی کانفرنس سے چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے خطاب ایشیا و بحرالکاہلی علاقے کو درپیش چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی ترقی کے لیے نئے تصور ات پیش کیے۔

ای پیپر-دی نیشن