چہرے بدلنے سے کارکنوں کو ہرگز مطمئن نہیں کیا جا سکتا، سردار حر بخاری
لاہور( خبر نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما سردار حُر بخاری نے کہا ہے کہ چہرے بدلنے سے کارکنوں کو ہرگز مطمئن نہیں کیا جا سکتا ،پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ،انٹر اپارٹی انتخابات اور شہید قیادت کی نظریاتی اساس پر گامزن ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد قربانیاں دینے والے کارکنوں کو نظر انداز کر دیاگیا جبکہ پیرا شوٹرز کو سر پر بٹھا لیا گیا ۔ آج حکومت کو تحریک کے نام پر صرف دھمکا یا جارہا ہے حالانکہ پارٹی کی نام نہاد قیادت کو بخوبی علم ہے کہ کارکن ان کی کال پر کبھی باہر نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چہرے بدلنے سے نظریاتی کارکن کو ہرگز مطمئن نہیں ہوںگے۔