مدارسکیخلاف سازش بند، دہشت گردی میں ملوث مدرسوںکو بے نقاب کیا جائے: نظام مصطفی پارٹی
لاہور(خصوصی نامہ نگار )نظام مصطفی پارٹی کے زیر اہتمام ”استحکام پاکستان سیمینار“ کا مقامی ہوٹل میں انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت نظام مصطفی پارٹی کے صدر ڈاکٹر حنیف طیب نے کی جبکہ سیمینار میں ،پیر عمران ولی شاہ،خواجہ غلام قطب الدین ،حافظ شفیق الرحمن،فدا حسین شاہ، ضیاء الحق نقشبندی سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ شاہ نورانی کے ملزمان اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے۔نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے۔مقررین نے کہا کہ افغانستان حکومت پاکستان کو مطلوب دہشتگر د حوالے کرے،مدارس کے خلاف سازش بند کی جائے اور دہشتگردی میں ملوث مدارس کو بھی بے نقاب کیا جائے۔بھارتی فلموں پر پابندی لگائی جائے۔ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لئے موثر نظام بنایا جائے۔سی پیک کے خلاف سازش کرنے والے بھارتی ایجنسی را کے ایجنٹ ہیں۔