• news

ہرنیا کے آپریشن میں پیچیدگی نثار پھر ہسپتال داخل

لندن (آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو ہرنیا کے آپریشن میں پیچیدگی کے باعث دوبارہ ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے، ضرورت پڑنے پر چودھری نثار کی ہرنیا کی دوبارہ سرجری ہو سکتی ہے ۔ چودھری نثار کا دو روز قبل ہرنیا کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں گھر بھیج دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایک سپیشلسٹ ڈاکٹر ان کے دوبارہ آپریشن سے متعلق فیصلہ کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن