• news

انگلینڈ 158 رنز پر آئوٹ‘ بھارت نے دوسرا ٹیسٹ میچ 246 رنز سے جیت لیا

وشاکاپٹنم(سپورٹس ڈیسک ) بھارت نے سپنرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 246 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔وشاکاپٹنم میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے 87 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز شروع کی تو بھارتی باؤلرز کے سامنے پوری بیٹنگ لائن ریت کی دیوار کی طرح ڈھے گئی۔میچ کے چوتھے دن ایلسٹر کک اور حسیب حمید نے زیادہ سے زیادہ گیندوں کر کھیل کر میچ ڈرا کرنے کی حکمت عملی پر کامیابی سے عمل کیا لیکن آخری دن یہ حکمت عملی کارگر نہ رہی۔405رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم 158 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔دوسری اننگز میں انگلینڈ کے سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔بھارت نے میچ میں 246 رنز دے فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز میں بھی 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ ایشون اور جاینت یادو نے تین تین اور رویندرا جدیجا اور محمد شامی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ویرات کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 455جبکہ دوسری میں204رنز بنائے تھے ۔انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 255رنز بنائے تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن