• news

مصری حکومت نے فلسطینی قومی والی بال ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا

رام اللہ(اے این این)مصری حکومت نے فلسطینی قومی والی بال ٹیم کو اپنے ملک کے ویزے دینے سے انکار کر دیا ہے۔ فلسطینی والی بال ٹیم نے قاہرہ میں منعقدہ عرب والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے مصر روانہ ہونے کیلئے ویزوں کی درخواست دی گئی تھی جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلسطینی والی بال ٹیم کے کوچ منیر تلاحمہ نے کہا ہے کہ مصری حکومت کی طرف سے ان کے پانچ کھلاڑیوں کو ویزا جاری رکھنے سے انکار کردیا ہے جس کے نتیجے میں علاقائی مقابلوں میں شرکت سے محروم رہ گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن