گولڈ برگ نے ڈیڑھ منٹ میں بروک لیسنر کو چت کردیا
لاس اینجلس (سپورٹس ڈیسک )گولڈ برگ 2004 کے ریسل مینیا 20 کے بعد پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای واپس آئے اور بروک لینسر جیسے ریسلر کوڈیڑھ منٹ میں شکست دے کر شائقین سمیت سب کوپریشان کردیا۔ یہ ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ میں کسی ریسلر کی سب سے یکطرفہ پرفارمنس تھی جس کی اس ڈریم میچ کو دیکھنے والوں کو بالکل بھی توقع نہیں تھی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ میچ میں بروک لیسنر ایک انگلی تک گولڈ برگ کو مارنے میں ناکام رہے۔اس مین ایونٹ سے قبل سروائیور سیریز کا روایتی پانچ، پانچ افراد پر مشتمل میچ ٹیم سمیک ڈان اور ٹیم را کے درمیان ہوا۔یہ میچ ٹیم سمیک ڈان نے جیت لیا۔