• news
  • image

ٹی ایچ کیو دیپالپور میں الٹراساؤنڈ اور ڈیجیٹل ایکسرے فنکشنل کیا جائے ؟

مکرمی؛ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور میںصحت کی سہولیات اور ڈاکٹرز کی کمی ایک دیرینہ مسئلہ رہاہے حکومت پنجاب نے اپریل میں ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور کو الٹراساؤنڈ اور ڈیجیٹل ایکسرے مشینیں فراہم کردیں مگر افسوس یہ بیش قیمت مشینیں چھ ماہ کا عرصہ گزرجانے کے باوجود ابھی تک فنکشنل نہیں کی جاسکی ہیں جس کے باعث عوام کو الٹراساؤنڈ اور ڈیجیٹل ایکسرے کیلئے انتہائی مہنگے اور پرائیویٹ کلینکوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر صغیرکے مطابق ہسپتال میں ریڈیالوجسٹ نہ ہونے کی وجہ سے الٹراساؤنڈ نہیں کیا جاسکتا ہم نے ریڈیالوجسٹ کیلئے ای ڈی او صاحب کو درخواست دے رکھی ہے ۔ہسپتال ذرائع ہی کے مطابق الٹراساؤنڈ مشین کی انسٹالیشن نہ ہونے کے باعث ہرماہ الٹراساؤنڈ کیلئے آنیوالے کم از کم پانچ سو مریض اس سہولت سے محروم رہتے ہیں جنہیں مجبوراََ پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہزاروں روپے لٹانے پڑتے ہیں جبکہ یہ مشین یہاں پر چالو ہونے کی صورت میں صرف پچاس روپے کی معمولی فیس سے الٹراساؤنڈ ہوسکتا ہے۔ (قاسم علی دیپالپور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن