ناقص دودھ کی فروخت
مکرمی! صوبائی دارالحکومت لاہور میں ضلعی حکومت کی ملی بھگت سے ناقص دودھ کی فروخت عروج پر ہے۔ جس کی بناء پر شہری غیر معیاری دودھ پینے پر مجبور ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ لاہور میں غیر معیاری دودھ کی فروخت کا فوری ایکشن لیں۔ اگر کھانے پینے کی اشیاء کا معیار ہی غیر معیاری ہوگا تو ہسپتال خودبخود بھر جائیں گے۔ (ناظم شوکت لاہور)