• news
  • image

رستم پارک میں سوئی گیس کی قلت

مکرمی! ابھی سردیاں شروع نہیں ہوئیں کہ رستم پارک میں گیس کی 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی، عرصہ دراز سے یہاں کے باسی صوبائی حکومت اور محکمہ سوئی گیس کو درخواستیں دے دے کر تھک گئے ہیں مگر ان پر کوئی اثر نہیں ہو رہا۔ خاص طور پر علی سٹریٹ، افضل سٹریٹ، جناح سٹریٹ میں صرف صبح 4 تا 6 اور رات 10 تا 12 بجے گیس آتی ہے۔ جس کی وجہ سے کھانا پکانا ناممکن ہو گیا نہانا دھونا تودور کی بات ہے۔ محکمہ سوئی گیس اور حکومت سے درخواست ہے علاقے میں سوئی گیس کی بندش ختم کرتے ہوئے گیس کا پریشر بحال کیا جائے اور کمپریسر لگانے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ (تہمیر بٹ 67 افضل سٹریٹ رستم پارک لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن