کس قانون کے تحت پروفیسر کو جے پی ایم سی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا: سپریم کورٹ
کراچی (وقائع نگار) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جے پی ایم سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی تقرری کے خلاف درخواست پر عدالت نے قانون کے مطابق جے پی ایم سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی تعیناتی کا حکم دے دیا ہے۔ پیر کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جے پی ایم سی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی تقرری کے خلاف ڈاکٹرسیمی جمالی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گذار نے موقف اختیار کیا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی پوسٹ گریڈ 20 اور 21 کی ہے اور اس کیلئے ماسٹر آف پبلک ہیلتھ کی ڈگری ہونا لازمی ہے۔ دوران سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت ایک پروفیسر کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی پوسٹ پر جے پی ایم سی میں تعینات کیا گیاہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی پوسٹ کیلئے لازم ہے کہ افسر ماسٹر آف پبلک ہیلتھ ہو۔