• news

ٹھوکر نیاز بیگ سے جنرل بس سٹینڈ رائیونڈ تک بس سروس کا افتتاح

لاہور (پ ر) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے ٹھوکرنیازبیگ سے جنرل بس سٹینڈ رائیونڈ تک اے سی سی این جی بس سروس کا افتتاح کر دیا۔ ابتدائی طور پر پرائیویٹ آپریٹر اویس ٹریولز کے تعاون سے اس اربن روٹ پر 13بسیں چلائی جائیں گی۔ کم از کم کرایہ 20 اور زیادہ سے زیادہ 45 روپے وصول کیا جائے گا ،یہ روٹ 21 سٹاپس پر مشتمل ہوگا۔ افتتاح مہر اشتیاق ،ممبر قومی اسمبلی افضل کھوکھراور خواجہ حیدر لطیف نے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن