• news
  • image

قومی اسمبلی بے جان ، سینٹ کی شاندار کارکردگی:12 ربیع الاول کو وفد مدینہ منورہ بھیجنے کی سفارش

منگل کو قومی اسمبلی اورسینیٹ کے اجلاس منعقد ہوئے منگل کو قومی اسمبلی میں پرائیویٹ ممبرز ڈے تھا جب کہ سینیٹ میں حکومتی ایجنڈا نمٹایا گیا یہ بات خاص طور نوٹ کی گئی ہے کہ پچھلے دو روز سے قومی اسمبلی کا اجلاس ’’بے جان ‘‘ ہے پیپلز پارٹی فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے وہ اس تاثر کو زائل کرنے کیلئے حکومت کو پریشان کرتی رہتی ہے لیکن تحریک انصاف کے بائیکاٹ نے اجلاس کی رہی سہی رونق ختم کر دی ہے تحریک انصاف سے اور کچھ نہ بن پائے کورم کی نشاندہی کر کے حکومت کیلئے خفت کا ساماں پیدا کرتی رہتی ہے پیر کو بھی قومی اسمبلی کا ایوان ویران تھا منگل کو بھی قومی اسمبلی کے اجلاس کی حالت بہت خراب تھی پرائیویٹ ممبرز ڈے ارکان کے نجی ایجنڈے کیلئے ہوتا ہے لیکن پرائیویٹ ممبرز ڈے ارکان کی عدم توجہ کا شکار رہا قومی اسمبلی کے اجلاس سے بیشتر ارکان غیر حاضر تھے وزراء اور پارلیمانی لیڈروں کی خالی نشستیں ارکان کی کارروائی میں عدم دلچسپی کی تصویر پیش کر رہی منگل کی اہم بات یہ ہے سینٹ نے 27 اکتوبر 2016ء کو مکہ مکرمہ کی طرف میزائل فائر کرنے کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔ سینیٹ نے خواجہ سرائوں کے حقو ق کے حوالے سے سینیٹ کی محروم طبقات کی کمیٹی کو معاملہ پر غور کر کے دو ماہ میں سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کردیاسینیٹر حافظ حمد اللہ نے خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے آوازبلند کر تے ہوئے کہاکہ پاکستان میں خواجہ سراؤں کیساتھ اچھوتوں والا سلوک ہوتا ہے منگل کو سنیٹ میں اسلام آباد کے چڑیا گھر میں ہاتھی کا معاملہ اٹھایا گیا جس پر چیئرمین سینیٹ نے اس مسئلہ کا حل نکالنے کیلئے اسلام آباد کے مئیر کو طلب کرلیا۔چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے نندی پور پاور پلانٹ میں 4.46ارب روپے کی مبینہ کرپشن سے متعلق تحریک التواء مسترد کر دیں۔ قومی اسمبلی نے اعلیٰ سطح کا سرکاری وفد حضرت ﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر ’’ روضہ مبارک ‘‘ پر حاضری دینے کیلئے بھجوانے کی متفقہ سفارش کر دی ہے ۔ اس بارے میں اتفاق رائے سے قرار داد کو منظور کی گئی حکومت اپوزیشن کی جماعتیں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) ، جماعت اسلامی پاکستان ، عوامی نیشنل پارٹی ، جے یو آئی ( ف ) ، تحریک انصاف ، فاٹا اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے اراکین قرار داد کے محرکین میں شامل ہیں ۔ حکومتی رکن کیپٹن ( ر ) محمد صفدر نے قرار داد ’’ پیش کی قومی اسمبلی نے ایم کیو ایم کی رکن فوزیہ حمید کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی تلاوت اور نعت کے بعد قومی ترانہ پڑھنے کیلئے قواعد میں ترمیم کی تحریک کثرت رائے سے مسترد کر دی۔ شیخ آفتاب نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترانہ ایوان میں غیر ملکی سربراہان مملکت کے خطاب سمیت اہم مواقع پر پڑھا جاتا ہے اور ہرروز پڑھے جانے سے اس کی اہمیت کم ہو گی۔ ترمیم کے حق میں 6 جبکہ مخالفت میں 41 ووٹ ڈالے گئے قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی ) میں ایک دوسرے پر پارٹی کارکنوں کو نوازنے کے الزامات عائد کئے ۔ پیپلز پارٹی کے عبدالستار بچانی نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں بی آئی ایس پی کو سیاست زدہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہاکہ ہم نے تحفظات کے باوجود 3 سال پیپلز پارٹی کے سروے پر امدادی رقوم تقسیم کیں۔ شدید تحفظات کے بعد اب نیا سروے کرا رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں پی پی پی کے چیف وہیپ اعجاز خان جاکھرانی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت گزشتہ بجٹ کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے وعدے پر عمل کیا جائے یہ ‘ معاملہ (آج) بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں اٹھایا جائے۔
پارلیمنٹ ڈائری

epaper

ای پیپر-دی نیشن