• news

یورپ میں دہشت گرد حملوں سے خطرہ کی وارننگ

واشنگٹن(آن لائن) امر یکہ نے یورپ بھر میں دہشت گرد حملوں کے خطرے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو وارننگ جاری کر دی ،امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپ میں داعش اور دیگر دہشت گرد گروپ حملے کرسکتے ہیں۔اسی وجہ سے یورپ میں امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔محکمہ خارجہ کے مطابق چھٹیوں کے دوران مختلف فیسٹیولز اور مارکیٹس میں شہری محتاط رہیں۔ تاہم یہ وارننگ 20 فروری 2017 کو ختم ہو جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن