• news

افغان مہاجرین کو زبردستی واپس بھجوانا ختم کیا جائے: قائمہ کمیٹی سینٹ کی سفارش

اسلام آباد(آن لائن) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستوں و سرحدی امور نے پاکستان میں قانونی طور پر مقیم افغان تاجروں کو رہائشی ویزوں کی فراہمی اور مہاجرین کی زبردستی وطن واپسی کی پالیسی ختم کرنے کی سفارش کی ہے کمیٹی نے مہمند ایجنسی سے نادرا آفس کی منتقلی پر نادرا حکام اور اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا جبکہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن پر زور دیا ہے نہا کئی کنڈائو سرنگ کے منصوبے اور غلنئی ممد گٹ روڈ کو جلد مکمل کیا جائے۔ کمیٹی کے چیرمین سینٹر ہلال الرحمن نے کہا علاقے کے عوام کو شناختی کارڈ کے حصول کیلئے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ضروری ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے نادرا سینٹر دوبارہ کھولا جائے کمیٹی نے ہدایات دیں کہ عوامی مفاد کی خاطر نیشنل بنک کی برانچ مہمند ایجنسی میںجلد دوبارہ کھولی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن