• news

ارسا نے نہروں کی صفائی کا پلان تیارکر لیا‘ 31 جنوری تک مکمل ہوگا

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ارسا نے نہروں کی صفائی کیلئے پلان تیار کر لیا۔ نہروں کی صفائی کا عمل چھبیس دسمبر سے اکتیس جنوری کے درمیان مکمل ہو گا۔ منگلا سے متعلقہ نہریں مرحلہ وار چھبیس دسمبر سے اکتیس جنوری تک بند ہو گی۔ تربیلا کی نہریں دس جنوری سے اکتیس جنوری کے درمیان بند ہونگی۔ لوئرجہلم, رسول قادر آباد لنک, اپر چناب, چھبیس دسمبر سے بارہ جنوری تک بندرہے گی۔قادر آباد بلوکی لنک, جھنگ برانچ, سنٹرل باری دو آب ستائیس دسمبر سے تیرہ جنوری تک بندرہے گی۔لوئر باری دوآب, بلوکی سلیمانکی لنک انتیس دسمبر سے پندرہ جنوری تک بندہوگی۔اپر پاک پتن کینال, ایسٹرن صدیقیہ کینال تیس دسمبر سے سولہ جنوری تک بندہوگی۔اپرجہلم کینال بارہ سے انتیس جنوری تک بندہوگی۔لوئر چناب کینال, اپر بہاول کینال, تھل کینال تیرہ سے تیس جنوری تک بندہوگی تریموں اور تریموں سندھنائی کی نہریں دس سے ستائیس جنوری تک بندہوگی۔ایس ایم بی لنک گیارہ سے اٹھائیس جنوری تک بندہوگی۔لوئر پاک پتن بارہ سے انتیس جنوری, لوئر بہاول تیرہ سے تیس جنوری بندہوگی۔پنجند سے نکلنے والی نہریں تین سے بیس جنوری اور تونسہ سے نکلنے والی نہریں اکتیس دسمبر سے سترہ جنوری تک بند ہونگی۔کوٹری سے نکلنے والی نہریں چھبیس دسمبر سے دس جنوری تک بند ہونگی۔سکھر بیراج کی نہریں چھ سے چوبیس جنوری تک بند ہونگی۔

ای پیپر-دی نیشن