• news

رواں برس کے آخر تک دنیا کی تقریباً نصف آبادی آن لائن ہوجائیگی: یو این رپورٹ

جوہانسبرگ (رائٹرز) 2016ء کے آخر تک دنیا کی تقریباً نصف آبادی انٹرنیٹ استعمال کرنیوالی بن جائیگی۔ انٹرنیٹ صارفین کی بڑھتی تعداد کی وجہ موبائل نیٹ ورکس کے بڑھنے اور قیمتوں میں کمی ہے۔ تاہم رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد کا تعلق ترقی یافتہ ممالک سے ہی رہیگا۔ اقوام متحدہ کی انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن یونین (آئی ٹی یو) ترقی یافتہ ممالک میں 80 فیصد آبادی انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے۔ ترقی پذیر ملکوں میں 40 فیصد اور غریب ملکوں کی 15 فیصد آبادی انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے۔ مجموعی طور پر دنیا کی 47 فیصد آبادی آن لائن ہے۔ 2020ء تک اقوام متحدہ کا ہدف 60 فیصد لوگوں کو انٹرنیٹ تک رسائی دینا ہے۔ رواں برس کے آخر تک 3.5 ارب لوگوں کو یہ رسائی حاصل ہوجائیگی اور 3.9 ارب افراد انٹرنیٹ سے محروم رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن