جاپانی ادارہ بیرونی تجارت کا پاکستان کی اقتصادی ترقی کا اعتراف، وزیر خزانہ کو خط لکھ دیا
اسلام آباد (این این آئی) جاپانی ادارہ برائے بیرونی تجارت (جیٹرو)کے صدر یاسوشی ایکا ہوشی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے نام ایک خط میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کا اعتراف کیا ہے۔ گزشتہ روز جیٹرو کے کنٹری ڈائریکٹر اساموہیسکی نے صدر جیٹرو کا خط وزیر خزانہ کے حوالے کیا ۔صدر جیٹرو نے خط میں وزیر خزانہ اور حکومت کی جانب سے اختیار کی گئی مثالی پالیسوں کو سراہا ہے جن کے نتیجے میں پاکستان میں مستحکم اور مضبوط اقتصادی خوشحالی کا سفر تیز ہوا۔ جیٹرو کے کنٹری ڈائریکٹر اساموہیسکی نے کہا کہ حکومت پاکستان کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کے نتیجے میں جاپانی کمپینوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے اعتماد بڑھا ہے۔