• news

شام میں ایران سے جانیوالے ایک ہزار سے زائد جنگجو مارے گئے: عہدیدار‘پاکستان، افغانستان سے بھی بھرتی کئے گئے: اے ایف پی

تہران (اے ایف پی) ایران کے ایک ہزار سے زائد جنگجو شام میں بشار الاسد حکومت کی حمایت میں لڑتے ہوئے مارے جا چکے ہیں۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کی شہدا کے امور کی فاؤنڈیشن کے سربراہ محمد علی شہیدی محالاتی نے کہا شام میں مزاروں کی حفاظت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے ہمارے افراد کی تعداد 1000 تک پہنچ گئی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق ایران نے اپنے فوجی ایڈوائزر اور پاکستان اور افغانستان سے بھرتی کئے گئے اپنے جنگجو شام بھیجے ہیں۔ شام میں مقدس مقامات کے حوالے سے انہیں ’’مزاروں کے محافظ‘‘ کہا جاتا ہے۔ علی شہیدی نے جاں بحق ہونے والوں کی قومیت سے متعلق آگاہ نہیں کیا۔ واضح رہے ایران بشار الاسد حکومت کو مالی اور فوجی مدد فراہم کر رہا ہے۔ افغانستان سے بھرتی کئے گئے ’’فاطمیون ڈویژن‘‘ کے رضاکار بھی عراق اور شام میں بھیجے گئے ہیں۔ ایران کا کہنا ہے پاسداران انقلاب کے کمانڈرز کے بیرونی آپریشنز کا ونگ شام اور عراق میں ملٹری ایڈوائزر کے طور پر کام کر رہا ہے اور کسی طرح کی جنگ میں شریک نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن