• news

چین کی افغانستان میں امام بارگاہ پر خودکش حملے کی مذمت

بیجنگ(آ ئی این پی) چین نے افغانستان میں مسجد پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے منگل کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے ،حملہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی کے ساتھ دلی ہمدردی ہے ۔ انہوں نے کہا چین کو امید ہے کہ افغانستان میں جلد امن واستحکام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔ افغان حکومت اور عوام کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کی معاونت جاری رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن