• news

سٹاک مارکیٹ: دوسرے روز بھی تیزی ، انڈیکس میں192 پوائنٹس اور سرمایہ کاری میں59 ارب کا اضافہ

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جاری تیزی پر انڈیکس 192.54 پوائنٹس اضافہ پرکی 2 بالائی حدود عبور ہوکر دوبارہ 42631.58کی ریکارڈ سطح پر بند رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں59ارب 57کروڑ روپے سے زائد اضافہ رہا۔آئندہ دنوں غیرملکی سرمایہ کی متوقع آمد کی توقعات کے باعث سرمایہ کاروں نے بیشتر حصص کی خریداری کرکے اسے آئندہ دنوں کی توقعات پر حاصل کرلئے۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار 428 کمپنیوں تک رہا ۔ جس میں 260 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘ 152 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور 16کمپنیوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر-دی نیشن