• news

سیالکوٹ کے بعد جہلم میں بھی خواجہ سرا پر تشدد

جہلم (نامہ نگار) سیالکوٹ کے بعد جہلم میں بھی خواجہ سرا پر مبینہ تشدد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خواجہ سرا نے تھانہ منگلا کینٹ میں تعینات اے ایس آئی مجتبیٰ اور حوالدار عمر نے خواجہ سرا ثنائ، روبی، فریحہ پر تشدد کیا اور شادی کی تقریب منعقد کرنے والے شہزاد جٹ ولد سجاول کے خلاف ہوائی فائرنگ کرنے اور لائوڈ سپیکر استعمال کرنے کا مقدمہ درج کیا لیکن خواجہ سرا نے الزام عائد کیا کہ مبینہ طور پر پولیس ملازم نے ہمارے اوپر تشدد کیا ہے۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہو ا کہ پولیس تھانہ منگلا کے شہزاد پر مقدمہ درج کرنے کے رنج میں خواجہ سرا سیالکوٹ واقعہ کو ایشو بنا کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں جبکہ دوسری طرف ترجمان جہلم پولیس نے بتایا کہ منگلا کینٹ پولیس نے ایک شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور سائونڈ لائوڈ سپیکر آرڈنینس کے تحت کاروائی کی ہے وہاں پر خواجہ سر ا بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن