جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان، عماد بٹ کپتان ہونگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا،،عماد بٹ کپتان جبکہ محمد دلبر ان کے نائب ہونگے۔پی ایچ ایف نے سلیکشن کمیٹی کی جانب سے میگا ایونٹ کیلئے ٹرائلز کے بعد منتخب کی گئی ٹیم کا اعلان کیا۔ سکواڈ کے مطابق علی رضا،منیب الرحمان،عاطف مشتاق،حسن انور،مبشر علی،ابوبکر محمود،فیضان،محمد جنید کمال،تعظیم الحسن،شان ارشاد، ظفریعقوب، محمد عتیق،بلال قادر،محسن صابر،سہیل ریاض اور سمیع اللہ شامل ہیں جبکہ سٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں حافظ محمد علی عمیر، زاہد اللہ،محمد عثمان،محمد عدنان ، محمد رضوان،محمد نوید ، فہد اللہ اور محمد عمر حامدی شامل ہیں۔ بریگیڈیئر(ر) خالد فارانی ٹیم کے مینجر، طاہر زمان ہیڈ کوچ ہونگے، جبکہ محمد عرفان اور ذیشان اشرف اسسٹنٹ کوچز کی ذمہ داریاں نبھائینگے۔زاہد علی ویڈیو انالسٹ ،غضنفر علی ٹرینر اور نیوٹریسٹ جبکہ محمد عدنان فزیو تھراپسٹ کی ذمہ داریاں نبھائینگے، قومی ٹیم آئندہ ماہ کے شروع میں بھارت روانہ ہوگی۔