• news
  • image

جمہوریت میں احتجاج کیوں؟… ذرا سوچیے گا؟

مکرمی! میڈیا پر جمہوریت کا راگ الاپتے ہوئے سیاستدانوں کی زبانیں تھکنے کا نام نہیں لیتی ہیں لیکن حالات جمہوریت کے برعکس ہیں۔ جمہوریت میں ہر چیز کو اُس کے مقام پر رکھا جاتا ہے۔ جمہوریت کا اولین تقاضا یہ ہے کہ معاشرے میں انصاف کا بول بالا ہو۔ لوگوں کے ووٹوں سے بننے والی جمہوریت حق دینے کے لئے تیار نہیں بلکہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور بعض اوقات واٹر گنوں سے دھو دیا جاتا ہے۔ پولیس، اساتذہ، ڈاکٹرز، نرسز، نابینے، مزدور، کسان اور کلرک ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ آئے روز سڑکوں پر سراپا احتجاج ہوتے ہیں۔ یہ کس جمہوریت کے لوگ ہوتے ہیں جن کو اپنا حق لینے کیلئے سڑکوں پر احتجاج ریکارڈ کروانا پڑتا ہے۔ کیا مختلف اداروں میں پالیسیاں بنانے والے تھنک ٹینک کی قابلیت پر سوالیہ نشان نہیں ہے؟ جائز حق اگر گھر کی دہلیز پر میسر آئے تو احتجاج کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ جس جمہوریت میں انصاف نہ ہو وہاں پر مایوسیاں، قتل و غارت، تشدد اور دیگر برائیاں ہی جنم لیتی ہیں، امن و امان نہیں ہوتا۔(ظہیر حسین سلہری۔ جبال تحصیل ظفروال ضلع نارووال)

epaper

ای پیپر-دی نیشن