• news

نوازشریف ٹرانسپورٹ کانفرنس میں شرکت کیلئے آج ترکمانستان جائینگے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم محمد نواز شریف اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اشک آباد میں ہونے والی پائیدار ٹرانسپورٹ کے بارے میں پہلی عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے آج ترکمانستان پہنچ رہے ہیں۔ ترکمانستان کے صدر نے انہیں دورہ کی دعوت دی تھی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور ترکمانستان کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کررہے ہیں کانفرنس میں پائیدار ترقی کے 2030 کے اہداف کے حصول کے حوالے سے پائیدار ٹرانسپورٹ کے کردار اور اس کے فروغ کے بارے میں غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف سے ملاقات بھی کریں گے۔
نواز شریف۔ ترکمانستان

ای پیپر-دی نیشن