بھارتی جارحیت، کشمیر ایشو پر بریفنگ کیلئے سرتاج عزیز آج قومی اسمبلی میں طلب
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے بھارتی جارحیت اور کشمیر ایشو پر وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کو بریفنگ کے لیے آج طلب کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بروز جمعہ بھارتی جارحیت کو زیربحث لایا جائے گا۔ مشیر خارجہ امور اس حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔ وقفہ سوالات اور معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک بھی اتفاق رائے سے منظور کر لی۔
مشیر خارجہ طلب