کراچی: ڈاکوﺅں نے راولپنڈی سے آنے والی تیز گام ایکسپریس کے مسافروں کو لوٹ لیا
کراچی+ لاہور(صباح نیوز+سٹاف رپورٹر)راولپنڈی سے کراچی آنے والی تیزگام ایکسپریس کی چاربوگیوں میں ڈاکوﺅں نے مسافروں سے قیمتی سامان لوٹ لیا۔بھریاروڈ سٹیشن پر تیزگام کی4بوگیوں میں ڈاکو چڑھ گئے، ڈاکومسافروں سے لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل، زیورات ، گھڑیاں اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ایس ایچ او کراچی ڈویژن کے مطابق ایس ایچ او نوابشاہ ڈویژن نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔تیز گام کے مسافروں کے مطابق ڈاکووں نے بوگیوں کی کھڑکیاں کھول کرسامان لوٹا،ٹرین کو بھریاروڈپراسٹاپ نہ ہونے کے باوجود روکا گیا۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سکھر ،ایس ایچ اونواب شاہ اور ٹرین میں گشت پر آن ڈیوٹی تین کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل کو فوری طور پرمعطل کردیااس واقعہ کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
مسافروں کو لوٹ لیا